رونلاڈو کا عید کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی مبارکباد کا پیغام
رونالڈو ایکس اکاؤنٹ
دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے عید کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں عید کے دن کی مناسبت سے لباس پہنے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ اپنی فیملی اور پیاروں کے ساتھ یہ دن اسپیشل ہوگا۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ سب کو عید کی خوشیاں مبارک
اس کے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی دُنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں