قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائما کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم 60 روز گزرنے کے باوجود ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ عموماً 7 سے 10 ورکنگ دن ہوتا ہے لیکن ان کے بیٹوں کے کیس میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے
جمائما کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی کی جانب سے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
جمائما نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر ان کے بیٹوں کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حماس کی ایران سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل

بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز کی تباہی پر انڈین اپوزیشن جماعتوں کی تنقید: ’ہمارے مہمان مارے گئے اور مودی خاموش ہیں‘