کلسٹر بموں والے ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی پریشان ہوگئے
کلسٹر بموں والے ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی پریشان ہوگئے۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ انہیں روکنا بہت ہی مشکل ہے ۔
کلسٹر بموں والے میزائلوں کو ناکام بنانا بہت مشکل ہوتا ہے ، ان بموں کو لانے والا میزائل مار گرایا بھی جائے تب بھی ان میں موجود کلسٹر بم تباہی پھیلانے سے نہیں رکتے۔
غیر ملکی جرائد کے مطابق جیسے جیسے جنگ آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے ایران نے کلسٹر بموں والے میزائلوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں ایسے درجنوں مقامات ہیں جو ان میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں، اسرائیل نے کلسٹر بم لے جانے والے میزائلوں کو روکا لیکن ہر میزائل میں 20 سے 80 گولے تھے، جنھیں روکنا بہت مشکل تھا ۔
اسرائیل میں ایرانی میزائلوں سے اب تک 14 افراد مارے جا چکے ہیں، کلسٹر بموں کے بڑھتے ہوئے استعمال نے اسرائیلیوں کو سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ جنگ کب اور کیسے ختم ہوگی
.jpeg)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں