قبلایران کی جانب سے ڈیاگو گارشیا پر میزائل داغنے کی اطلاعات، ’میزائل ہدف تک نہیں پہنچے‘
ایران نے برطانیہ اور امریکہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا کی جانب درحقیقت میزائل فائر کیے ہیں تاہم اس حملے میں تاحال کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ ناکام حملہ اس وقت ہوا جب برطانیہ نے گزشتہ رات امریکی افواج کو برطانوی اڈوں کے اضافی استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے جمعہ کو کئی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے ڈیاگو گارشیا اڈے پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں لیکن یہ میزائل بحر ہند میں امریکی اور برطانوی مشترکہ فوجی اڈے کو نہیں مارے۔
دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ ایران کی طرف سے ڈیاگو گارسیا پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کی طرف میزائل داغے گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے آج صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کے حملے پورے خطے میں پھیل چکے ہیں اور آبنائے ہرمز کو یرغمال بنا چکے ہیں، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔‘ص
دونوں میں سے کوئی بھی میزائل ہدف تک نہیں پہنچا: جوناتھن بیلے کا تجزیہ
ایران نے برطانوی خودمختار فوجی اڈے ڈیاگو گارسیا کی جانب دو میزائل فائر کیے تھے تاہم دونوں میں سے کوئی بھی میزائل ہدف تک نہیں پہنچا۔
امریکی حکام کے حوالے سے سب سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے اس واقعے کی خبر دی تھی۔ بی بی سی نے علیحدہ ذرائع سے بات کر کے اس کی تصدیق کی ہے۔
برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے خود اس بات کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کہ دو ایرانی میزائل اس اڈے کی جانب داغے گئے تھے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کے خطے میں اندھا دھند حملے برطانوی مفادات اور اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے امریکہ کو ڈیاگو گارسیا سے دفاعی نوعیت کی فضائی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
تاحال اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کہ امریکہ نے بحرِ ہند میں واقع اس برطانوی اڈے سے کوئی فضائی کارروائی کی ہو۔
البتہ امریکہ نے گلوسٹرشائر میں آر اے ایف فئیر فورڈ سے فضائی حملے کیے ہیں۔
ڈیاگو گارشیا کہاں واقع ہے
یاد رہے کہ ڈیاگو گارشیا جزیرہ ایران کے سب سے جنوبی جغرافیائی مقام، پاسبندر کی بندرگاہ سے 3,800 کلومیٹر دور ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ایران کے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی رینج 2000 سے 2500 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں