امریکہ ایران میں زمینی دستے بھیجنے کے متعلق منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی بی ایس کی رپورٹ

 

امریکہ میں معتد ذرائع  نے خبر دی ہے کہ امریکی فوجی حکام ایران میں زمینی دستوں کی تعیناتی کے متعلق تفصیلی تیاریاں کر رہے ہیں۔ سی بی ایس کو یہ معلومات متعدد نامعلوم ذرائع نے دی ہیں جو اس بارے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں۔

سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے سینیئر اہلکار اس طرح کی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لیے درخواستیں کر رہے ہیں۔

سی بی ایس نے دو عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ فوجی ایران میں داخل ہوتے ہیں تو وہ ایرانی فوجیوں کو کیسے حراست میں رکھیں گے۔

جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ جنگ بندی نہیں چاہتے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازیں صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ ’کہیں بھی زمینی دستے‘ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرا ارادہ ہوتا بھی تو یقیناً آپ کو نہ بتاتا۔

محکمہ دفاع نے اس فوجی نقل و حرکت کے بارے میں بی بی سی کی درخواست پر تاحال تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کی فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار امریکی سینٹرل کمانڈ نے ممکنہ فوجی نقل و حرکت کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائما کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

دہشت گرد نیٹ ورک میں لڑکیوں کا جنسی استحصال بڑے بڑے نام سامنے اگئے

افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر