نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل کے شہر عراد اور دیمونا میں تباہی مچا دی


ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل کے شہر عراد اور دیمونا میں تباہی مچا دی۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے شہروں عراد، دیمونا اور وسطی علاقوں پر کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے حملہ کیا۔

خبر رساں ادار ے کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے شہر دیمونا پر پانچویں بار میزائل حملے کئے ہیں، ان حملوں کی وجہ سے شہر میں شدید تباہی کی خبریں ہیں، اس شہر میں اسرائیل کا جوہری پلانٹ موجود ہے اور یہاں انتہائی سیکیورٹی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں دیمونا میں 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ 50 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے جنوبی شہر عراد میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ان حملوں میں کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائما کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

دہشت گرد نیٹ ورک میں لڑکیوں کا جنسی استحصال بڑے بڑے نام سامنے اگئے

افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر