مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کے قریب ہے
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل صلاحیت، لانچرز اور دفاعی صنعتی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنا اہم اہداف میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحری اور فضائی طاقت کو کمزور کرنا بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے کے قریب نہیں آنے دے گا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ اپنے اتحادی ممالک جیسے اسرائیل، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا جبکہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا اپنے اتحادیوں کی مدد کرے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی زیادہ پیچیدہ نہیں ہوگی اور اہداف کے حصول کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا
.jpeg)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں