ایران جنگ میی امریکا کو کافی نقصان اٹھانا پڑا
بلوم برگ کے مطابق ایران جنگ میی امریکا کے 16 سے زائد طیارے تباہ ہوئے
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگی کارروائیوں کے دوران تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرون بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے طیاروں کے علاوہ 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ جبکہ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر فرینڈلی فائر کا شکار بنے۔
ایک کے سی-135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے چھوں ارکان ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے علاوہ سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر موجود مزید 5 کے سی-135 ری فیولنگ طیارے بھی ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنے، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔
بھارتی پروپوگینڈا بے نقاب
آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت کے حوالے سے کیے گئے بھارتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کی حکمتِ عملی نے بھارت کو ممکنہ توانائی بحران کے قریب پہنچا دیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے اجازت ملنے کے بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کی پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی حکمتِ عملی نے بھارت کو ممکنہ توانائی بحران کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
بھارتی جریدے اسکرول اِن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے نریندر مودی حکومت میڈیا کے ذریعے گمراہ کن بیانیہ پیش کر رہی ہے، جبکہ ایرانی جہازوں کے حوالے سے کسی واضح اور جامع انتظامات کا وجود نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی درآمدات میں کمی اور چابہار بندرگاہ منصوبے میں بھارت کی محدود ہوتی شمولیت نے دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے روابط کے باعث ایران موجودہ علاقائی کشیدگی میں بھارت کو غیر جانبدار فریق نہیں سمجھ رہا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت انرجی کے شعبے میں خودمختاری حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ بڑے دعوؤں کے باوجود عالمی سطح پر اس کا اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں