پنجاب کابینہ کی وی آئی پی فلائٹ کیلئے 86 کروڑ سے زائد سپلیمنٹری گرانٹ منظور


لاہور، پنجاب کابینہ نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے 86 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سمری بذریعہ سرکولیشن دی گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اضافی فنڈز نئے شامل کیے گئے گلف اسٹریم طیارے کے آپریشنل اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا نیا گلف اسٹریم طیارہ فی گھنٹہ تقریباً 2100 لیٹر پیٹرول استعمال کریگا جبکہ ہاکرطیارے کے مقابلے میں اس کی ایندھن کھپت تقریباً دوگنا ہے۔


 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائما کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

دہشت گرد نیٹ ورک میں لڑکیوں کا جنسی استحصال بڑے بڑے نام سامنے اگئے

عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر پر درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی