افغان طالبان رجیم کا ایک اور پروپیگنڈا بےنقاب

 

اسلام آباد: وزارت اطلاعات پاکستان نے افغان طالبان رجیم کا ایک اور پر اپیگنڈا بے نقاب کر دیا

وزارت کے مطابق افغان سرکاری سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک بحالی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم بعد ازاں وہی پوسٹ خاموشی سے ڈیلیٹ کر دی گئی
وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے سوال اٹھایا کہ افغان سرکاری ہینڈل نے ویڈیو کیوں ہٹائی؟ بیان میں کہا گیا کہ اگر دعویٰ درست تھا تو اسے واپس کیوں لیا گیا۔

وزارت کے مطابق افغان طالبان نے پہلے سرکاری سطح پر یہ مؤقف اپنایا۔ لیکن پھر خود ہی اسے حذف کر دیا۔ جس سے اس کی ساکھ پر سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔
ادارے نے مزید کہا کہ یہ بھی شبہ ہے کہ آیا یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ کلپ تو نہیں تھی۔ جو حقائق کی جانچ پڑتال پر پوری نہ اتر سکی۔
افغان طالبان کے حوالے سے وزارت اطلاعات نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی “من گھڑت کہانیوں” سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائما کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

حماس کی ایران سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل

بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز کی تباہی پر انڈین اپوزیشن جماعتوں کی تنقید: ’ہمارے مہمان مارے گئے اور مودی خاموش ہیں‘