ایران کے امریکی و اسرائیلی اہداف پر خیبر شکن ، عماد اور قدر میزائلوں سے حملے


 ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی و اسرائیلی اہداف پر تازہ میزائل حملے کر دیے۔

ایران کی جانب سے یہ تازہ حملے یا سید الساجدین علیہ السلام کے نام کیے گئے ہیں اور اسے رمضان میں والدہ کی گود میں خاندان کے ہمراہ شہید ہونے والے شیرخواربچے مجتبیٰ کے نام سے منسوب کیا ہے۔
ان حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے مرکزی مقامات کو ہدف بنایا گیا جن میں کمانڈ، کنٹرول مراکز اور میزائل دفاعی مواصلاتی نظام شامل تھے۔ اس حملے میں خیبر شکن، عماد اور قدر میزائل استعمال کئے گئے۔

دوسری جانب تہران میں ایرانی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اسرائیل کے حملے بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کئے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں 7 ممالک میں 200 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوئے ، زیادہ تر فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئی ہیں۔
عراقی دارالحکومت بغدادکے سفارتی علاقے کے قریب ہوٹل پرڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس سے ہوٹل میں آگ لگ گئی،امریکی سفارتخانہ میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر فضائی حدود عارضی طور پر بندکردیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حماس کی ایران سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل

بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز کی تباہی پر انڈین اپوزیشن جماعتوں کی تنقید: ’ہمارے مہمان مارے گئے اور مودی خاموش ہیں‘

“جنوبی ایشیا کی خبریں – آج کا جائزہ