نائجیریا میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملے، درجنوں افراد جاں بحق
ائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں مبینہ طور پر 3 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ 108 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق دھماکے یونیورسٹی آف میدوگوری ٹیچنگ ہسپتال کے داخلی دروازے اور دو مقامی بازاروں، پوسٹ آفس مارکیٹ اور منڈے مارکیٹ میں ہوئے۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مقامی عہدیدار سراجو عبداللہی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم نائجیریا کے شمالی علاقوں میں سرگرم شدت پسند تنظیمیں ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس خطے میں بوکو حرام اور اس سے منسلک گروہ اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ صوبہ حالیہ عرصے میں فوجی تنصیبات پر متعدد حملے کر چکے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں