مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس
ملک کے مخلتف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پشاور ،مردان ، باجوڑ ، پارا چنار ، مالاکنڈ ، شمالی وزیرستان ، صوابی ، دیر بالا ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں افطار کے وقت زلزلہ آیا۔
زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں