پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی ، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی نے اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو آسرا دینا ہے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی سطح پر نہیں ہوئی ، ہوسکتا ہے سہولتوں کے حوالے سے لوگوں نے اپروچ کیا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا کامیاب رہا، غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے، دعا ہے اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور ہمارے دشمن کو نیست ونابود کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی ہوئی،عالمی سطح پر پاک فوج اور سپہ سالار کی طاقت کا اعتراف بڑی عزت ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں