- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ خاردار تار ہٹانے سے متعلق دعوے جھوٹے، من گھڑت ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور بھارتی ایجنسی را کے ترجمان کے دعوے حقائق سے عاری ہیں، پاک افغان سرحد تقریباً 2640 کلو میٹر دشوار گزار علاقے پر مشتمل ہے، سرحد کی حفاظت صرف پاکستان کررہا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑ مکمل طور پر محفوظ اور برقرار ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت دہشت گردوں، اسمگلرز، جرائم پیشہ کو دراندازی میں سہولت فراہم کررہی ہے، سرحد کی پیچیدہ صورت حال کو متعلقہ سیکیورٹی حکام متعدد بار واضح کرچکے ہیں۔
طالبان حکومت ذرائع سے جاری کردہ ویڈیوز خوارج، طالبان کے پروپیگنڈا کا حصہ ہیں، یہ مواد ناصرف ان کی بزدلانہ فطرت بلکہ خیالی دنیا میں پروپیگنڈے سے زندہ ہیں، سرحد پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کا فوری، بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق، ٹارگٹڈ آپریشن میں پاکستانی اداروں نے 250 سے زائد چوکیاں تباہ، درجنوں پر قبضہ کیا، طالبان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عوام میں جھوٹے دعوؤں کا سہارا لے رہی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
.jpeg)
Comments
Post a Comment