کھلاڑیوں کی پوزیشن میں فوری تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں، مائیک ہیسن

 

https://omg10.com/4/9064896

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم کمبی نیشن اور کھلاڑیوں کی پوزیشن سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

مائیک ہیسن نے پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کل رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم اچھا نتیجہ دے گی اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔


ہیڈ کوچ نے واضح کیا کہ عثمان طارق ٹیم کی جارحانہ اور دفاعی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں جبکہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھلا کر آگے بڑھ رہے ہیں، ایک یا دو میچزمیں جلد آؤٹ ہونے سے کسی کھلاڑی کی پوزیشن تبدیل کرنے کا جوازنہیں بنتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ، تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول

بابر اعظم کے حوالے سے مائیک ہیسن نے بتایا کہ انہیں اس ورلڈکپ میں ایک مخصوص رول دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہترکرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریماداسا کی پچ سپنرزکیلئے زیادہ سازگار ہے، اسی لئے ٹیم کمبی نیشن میں اضافی سپنرزکوترجیح دی جا رہی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں کہ نسیم شاہ کی قابلیت پراعتماد نہیں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق صائم ایوب نے گزشتہ سیریز میں بطوراوپنراچھی کارکردگی دکھائی اورٹیم مینجمنٹ انہیں تسلسل دینے کی پالیسی پرمل پیرا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حماس کی ایران سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل

بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز کی تباہی پر انڈین اپوزیشن جماعتوں کی تنقید: ’ہمارے مہمان مارے گئے اور مودی خاموش ہیں‘

“جنوبی ایشیا کی خبریں – آج کا جائزہ