قومی کرکٹ ٹیم کا مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ، تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول


 لاہور، پاکستان قومی کرکٹ ٹیم مارچ میں دورہ بنگلا دیش کرے گی جہاں وہ میزبان بنگلا دیش قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو ڈھاکا پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے، سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 13 مارچ کو ہوگا۔

سابقہ اہلیہ کےعمادوسیم پرسنگین الزامات:واٹس ایپ چیٹس منظرِعام پرلے آئیں

تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 15 مارچ کو شیڈول ہے، سیریزکے تمام میچز شیربنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، جو بنگلہ دیش کا مرکزی انٹرنیشنل وینیو سمجھا جاتا ہے۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے جبکہ شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلوں کی توقع ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حماس کی ایران سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل

بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز کی تباہی پر انڈین اپوزیشن جماعتوں کی تنقید: ’ہمارے مہمان مارے گئے اور مودی خاموش ہیں‘

“جنوبی ایشیا کی خبریں – آج کا جائزہ