اشاعتیں

سہیل آفریدی نے سرکاری ملازمین کیلئے جدید رہائشی فلیٹس کا افتتاح کردیا

تصویر
  پشاور، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا   سہیل آفریدی   نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ حکام کے مطابق  پشاور کے سول کوارٹرز میں ایک ہزاراسکوائرفیٹ رقبے پرمشتمل 96 جدید رہائشی فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ 6.91 کنال رقبے پر محیط ہے جس میں بیسمنٹ اور چارمنزلہ عمارت شامل ہے، ہرفلورپر24 فلیٹس قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب کابینہ کی وی آئی پی فلائٹ کیلئے 86 کروڑ سے زائد سپلیمنٹری گرانٹ منظور بریفنگ میں بتایا گیا کہ رہائشی فلیٹس میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ سرکاری ملازمین کو بہتر رہائشی ماحول میسر آ سکے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی رہائشی منصوبوں میں توسیع اور ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی تاکہ ملازمین کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔